کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی سے متعلق درخواست خارج

دیکھیں کل پاکستان جیت گیا ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے ریمارکس


ویب ڈیسک June 24, 2019
عدالت وزیراعظم کو ٹیم کے خلاف کارروائی کی ہدایت کرے، مدعی کا موقف فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی سے متعلق درخواست خارج کردی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار بلال فاروق علوی اپنے وکیل اسد عباس کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔

مدعی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعظم کے بیان کے مطابق پی سی بی اور سلیکشن کمیٹی ناکام ہوئی، عدالت وزیراعظم کو ٹیم کے خلاف کارروائی کی ہدایت کرے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے موقف سننے کے بعد ریمارکس دیئے کہ دیکھیں کل پاکستان جیت گیا ہے، عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |