کراچی میں رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائی 25 افراد گرفتار

کارروائیوں کے دوران سیاسی اور کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 7 افراد سمیت 4 بھتہ خوروں کو بھی۔۔۔، ترجمان رینجرز


ویب ڈیسک September 06, 2013
ٹارگٹڈ کارروائیاں لیاقت آباد، منظور کالونی، ایم اے جناح روڈ، گلشن غازی، کورنگی، سلطان آباد اور گلبرگ کے علاقوں میں کی گئیں، ترجمان رینجرز سندھ فوٹو: فائل

کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران 25 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے مختلف اقسام کے ہتھیار بھی برآمد کرلئے۔


ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران سیاسی اور کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 7 افراد سمیت 4 بھتہ خوروں کو بھی گرفتار کیا گیا، ٹارگٹڈ کارروائیاں جن علاقوں میں کی گئیں ان میں لیاقت آباد، منظور کالونی، ایم اے جناح روڈ، گلشن غازی، کورنگی، سلطان آباد اور گلبرگ کے علاقے شامل تھے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد سے مختلف قسم کے ہتھیار بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں