مریم اورنگزیب نے پابندی کے باوجود قومی اسمبلی میں وزیراعظم کو سلیکٹڈ کہہ دیا

اسمبلی میں سب منتخب ہوکرآئے ہیں، اپنی اورایوان کی تذلیل نہ کرائیں، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری


ویب ڈیسک June 24, 2019
اسمبلی میں سب منتخب ہوکرآئے ہیں، اپنی اورایوان کی تذلیل نہ کرائیں، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری فوٹو:فائل

مسلم لیگ (ن) کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں پابندی کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو سلیکٹڈ کہہ دیا۔

ن لیگ کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ آج پورا پاکستان سلگ رہا ہے، نالائق اور ناہل حکومت نے عوام سے نوالہ چھین لیا ہے، ناکام حکومت کا سلیکٹڈ وزیراعظم دھمکیوں پر اتر آیا ہے۔

مریم اورنگزیب کی جانب سے وزیراعظم کو سلیکٹڈ کہنے پر ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا کہ میں نے کل لفظ سلیکٹڈ پر پابندی لگادی تھی، یہاں سب منتخب ہوکرآئے ہیں، اپنی اورایوان کی تذلیل نہ کرائیں۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی : وزیراعظم عمران خان کو 'سلیکٹڈ' کہنے پر پابندی

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہینڈ پکڈ (ذاتی مفاد کیلئے چنا گیا) وزیراعظم بھی فیل ہے، ملک میں نیب فیل ہے ایف آئی اے فیل اور اب نیب ٹو بھی فیل ہوگا۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ٹی وی اسٹار وزیراعظم نے دس دن میں ٹی وی سے دو خطاب کئے، ایک تقریر کا نشانہ اپوزیشن تھی، دوسری میں تاجر برادری کو دھوکہ دینے کی کوشش کی، وزیراعظم ہاؤس میں یونی ورسٹی کےمنصوبہ کا بجٹ ختم کردیاگیا، اب ایوان صدر میں طوطے اڑائے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں