عبدالقادر نے جوا کھیلنے پر اپنے بیٹے رحمان قادر کو عاق کردیا

ناخلف بیٹے نے ان کا سر شرم سے جھکا دیا ہے اب اس سے کوئی تعلق نہیں، سابق ٹیسٹ کرکٹر


ویب ڈیسک September 06, 2013
عبدالرحمان قادر کو گزشتہ روز پولیس نے جوا کھیلتے ہوئے گرفتار کیا تھا. فوٹو: فائل

KARACHI: سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے جوا کھیلنے کے الزام میں گرفتار اپنے بیٹے عبد الرحمان قادر کو عاق کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے عبدالقادر کا کہنا ہے کہ ناخلف بیٹے نے ان کا سر شرم سے جھکا دیا ہے، میرا رحمان قادر سے اب کوئی تعلق نہیں ہے اور جو کوئی بھی اس سے رابطہ رکھے گا وہ خود ذمہ دار ہو گا۔

واضح رہے کہ عبدالرحمان قادر کو گزشتہ روز پولیس نے جوا کھیلتے ہوئے گرفتار کیا تھا جسے آج عدالت نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں