گجرات میں پیر پھل شاہ کے ڈیرے پر فائرنگ 7 افراد جاں بحق 3 زخمی

حملے میں پیر پھل شاہ، ان کا بیٹا ارجد شاہ، داماد غلام عباس شاہ، بھتیجا اعجاز شاہ اور 3 مرید موقع پرہی دم توڑ گئے


ویب ڈیسک September 06, 2013
پیر پھل شاہ ڈیرے پر بیٹھے تھے کہ موٹرسائیکل پر سوار 2 نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی، عینی شاہدین فوٹو: فائل

جسوکی میں پیرپھل شاہ کے ڈیرے پر فائرنگ کے نتیجے میں پیرسمیت 7 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق پیر پھل شاہ ڈیرے پر بیٹھے تھے کہ موٹرسائیکل پر سوار 2 نامعلوم افراد آئے اور ان پر فائرنگ کر دی۔ حملے میں پیر پھل شاہ، ان کا بیٹا ارجد شاہ، داماد غلام عباس شاہ، بھتیجا اعجاز شاہ اور 3 مرید اعجاز احمد، علی وقاص اور غضنفر شاہ موقع پر دم توڑ گئے۔ فائرنگ سے 3افراد زخمی بھی ہوئے، پولیس اوردیگر امدادی اداروں نے موقع پر پہنچ کرلاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جب کہ پولیس نے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردیں، دوسری جانب پولیس نے واقعے کو دہشت گردی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں