کراچی میں انسداد دہشت گردی کے لئے مزید 5عدالتیں قائم کردی گئیں
کراچی میں 5نئی انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کا قیام سپریم کورٹ کے حکم کے بعد عمل میں لایا گیا ہے، محکمہ داخلہ
حکومت سندھ نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو حکومت سندھ نے ججز کی تقرری کے لئے خط بھی لکھ دیا ہے.
محکمہ داخلہ نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے قیام کے حوالے سے 5 نئےججوں کی تقرری کے لیے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو ایک خط لکھا۔ محکمہ داخلہ کے مطابق کراچی میں 5نئی انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کا قیام سپریم کورٹ کے حکم کے بعد عمل میں لایا گیا ہے، نئی عدالتوں کے قیام کے حوالے سے حکومت سندھ نے رقم بھی مختص کردی ہے۔
کراچی میں پہلے ہی 5 انسداد دہشت گردی کی عدالتیں کام کررہی اور ان نئی عدالتوں کے قیام کے بعد شہرمیں انسداد دہشت گردی کی 10عدالتیں ہوجائیں گی۔