ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے اضافہ کر دیا گیا
ایل پی جی کی گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 60 اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 240 روپےاضافہ ہوگیا۔
ایل پی جی کی ایک کلوقیمت میں 5 روپےاضافہ کردیا گیا جس سے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 60 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 240 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
ایل پی جی کی مارکیٹنگ کمپنیز کی جانب سے فی کلو قیمت میں 5 روپے اضافے کے بعد کراچی، رحیم یارخان، سکھراورحیدرآباد میں ایک کلو ایل پی جی 125 روپے ہوگئی جب کہ راولپنڈی ،اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، اوکاڑہ، میرپور، جہلم، بہاولپور اور ملتان میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 130 روپے ہوگئی۔
گلگت بلتستان، مظفر آباد، فاٹا، ناران، کاغان، مری اور نتھیا گلی میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 145 روپے تک پہنچ گئی ہے، دوسری جانب ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے اضافے کو مسترد کردیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے سے زائد کا اضافہ کیا جا چکا ہے۔