کسی رئیلٹی شو میں کام نہیں کررہا کہ کوئی بھی میری ذاتی زندگی میں مداخلت کرنے لگے رنبیر کپور

بگ باس میں کام نہیں کر رہا کہ جب کمرے میں ہوں یا باتھ روم جاؤں تو بھی کیمرے کی آنکھ سے لوگوں کو پتہ چل جائے، رنبیر


IANS September 06, 2013
میری توجہ کا مرکز صرف میرا کام اور میری فلمیں ہیں اور منگنی یا شادی کرنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں، رنبیر۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

رنبیر کپور نے اپنی آنے والی سالگرہ پر منگنی کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی رئیلٹی شو میں کام نہیں کررہا کہ میری زندگی سے متعلق ہر بات لوگوں کو پتہ چل جائے۔

اپنی نئی آنے والی فلم "بے شرم" کے گانے کی ریلیز کی تقریب کے دوران بات کرتے ہوئے رنبیر نے کہا کہ 28 ستمبر کو ان کی سالگرہ پر ان کے منگنی کرنے کے حوالے سے میڈیا میں گردش کرتی خبریں من گھڑت ہیں اور ان کی توجہ کا مرکز صرف ان کا کام اور ان کی فلمیں ہیں اور منگنی یا شادی کرنے کا فی الحال ان کا کوئی ارادہ نہیں۔

حال ہی میں رنبیر کی کترینہ کیف کے ساتھ اسپین کے ساحل پر چھٹیاں منانے کےدوران کھینچی گئی تصاویر میڈیا میں شائع ہونے کے حوالے سے رنبیر نے کہا کہ وہ اپنی زندگی کو رئیلٹی شو نہیں بنانا چاہتے اور نہ وہ بگ باس میں کام کر رہے ہیں کہ جب وہ کمرے میں ہوں یا باتھ روم جائیں تو بھی کیمرے کی آنکھ سے لوگوں کو پتہ چل جائے کہ وہ کہاں ہیں اور کیا کر رہے ہیں۔

رنبیر نے کہا کہ جب کوئی لڑکا کسی لڑکی کو پروپوز کرتا ہے تو وہ اس لڑکی کے لئے انتہائی خوبصورت لمحہ ہوتا ہے لہذاٰ میڈیا والے ان کے اس سرپرائز کو بے جا افواہیں اڑا کر خراب نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی نجی زندگی کو جس حد تک ہو سکے پرائیوٹ رکھنا چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں