بھارت سے شکست کے بعد خودکشی کا سوچا تھا مکی آرتھر
بھارت سے میچ ہارگئے تو میں سخت دباؤ میں تھا اور وہ مشکل ہفتہ تھا، ہیڈ کوچ مکی آرتھر
پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ ورلڈکپ میں بھارت سے شکست کے بعد خودکشی کا بھی سوچا تھا۔
جنوبی افریقا سے میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران مکی آرتھر نے کہا کہ آسٹریلیا سے ناکامی کے بعد ہم بقا کی جنگ لڑ رہے تھے، بھارت سے میچ ہارگئے تو میں سخت دباؤ میں تھا، وہ مشکل ہفتہ تھا، لوگوں کی توقعات اور میڈیا کی اسکروٹنی سے نمٹنا آسان کام نہیں ہوتا، میں نے اس وقت خود کشی کا بھی سوچا، کھلاڑی کئی دن تک سو بھی نہیں سکے۔
دوسری جانب پاکستان ٹیم کے میڈیا منیجر رضا راشد نے کہا کہ مکی آرتھر نے خود کشی کا لفظ محاورے میں استعمال کیا، اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، ہیڈ کوچ نے اس کی وضاحت بھی کردی تھی۔