ورلڈ ٹی 20 پاکستان کی 14رکنی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان ثنامیر کپتان برقرار
میگا ایونٹ 26 ستمبر سے سری لنکا میں شروع ہوگا.
پاکستان کرکٹ بورڈ خواتین ونگ کی سلیکشن کمیٹی نے آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی20کپ کے لیے14 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا، ثنامیر کو کپتان جبکہ سیدہ نین فاطمہ عابدی کو نائب کپتان برقرار رکھا گیا ہے ، دیگرمنتخب پلیئرزمیں بسمعہ معروف، جویریہ ودود، ندا ڈار، مرینہ اقبال، سیدہ بتول فاطمہ نقوی (وکٹ کیپر)، کانتا جلیل، اسماویہ اقبال کھوکھر، سمعیہ صدیقی، ایلزبتھ برکت، سعدیہ یوسف، ناہیدہ بی بی اور جویریہ رئوف شامل ہیں۔
واضح رہے کہ میگا ایونٹ 26 ستمبر سے سری لنکا میں شروع ہوگا، میزبان سری لنکا سمیت جنوبی افریقہ،نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، پاکستان، آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں شامل ہیں، میگا ایونٹ کا افتتاحی میچ سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
اسی روز نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں بھی برسرپیکار ہوں گی، پاکستانی ویمن ٹیم اپنا پہلا میچ27 ستمبرکو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ 29 ستمبر کو آسٹریلیا اور یکم اکتوبر کو روایتی حریف بھارت سے گروپ میچز ہوں گے، فائنل 7 اکتوبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ قومی خواتین ٹیم ان دنوں یورپ کے دورے پر ہے۔