احد رضامیر نے بہترین اداکاری پر بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

یہ ایوارڈ تھیٹر کے مختلف شعبوں میں اپنے فن اور صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے فنکاروں کو دیا جاتا ہے


ویب ڈیسک June 25, 2019
یہ ایوارڈ امریکی نژاد کینیڈین تھیٹر ڈائریکٹر، ایکٹر بیٹی مچل کی یاد میں دیا جاتاہے، فوٹوفائل

لاہور: نامور پاکستانی اداکار احد رضامیر کو مقبول ترین تھیٹر ڈرامے ''ہیملیٹ'' میں بہترین اداکاری کرنے پر بیٹی مچل ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

احد رضامیر کو شوبز کا حصہ بنے ہوئے زیادہ عرصہ نہیں ہوا لیکن انہوں نے اپنی پرفارمنس سے ثابت کیا ہے کہ وہ بہت باصلاحیت اداکار ہیں۔ احد نا صرف پاکستان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہے ہیں بلکہ بیرون ملک بھی عمدہ اداکاری کرکے پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: احد رضا میربین الاقوامی ایوارڈ کیلئے نامزد

احد رضامیر کو حال ہی میں ولیم شیکسپیئر کے لکھے ہوئے مقبول ترین ڈرامے''ہیملیٹ، اے گھوسٹ اسٹوری'' میں بہترین پرفارمنس دینے پر بین الاقوامی بیٹی مچل ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

یہ ایوارڈ تھیٹر کے مختلف شعبوں میں اپنے فن اور صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے فنکاروں کو دیا جاتا ہے۔ ایوارڈ کا اعلان بیٹی مچل ایوارڈز انتظامیہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا۔



واضح رہے کہ یہ ایوارڈز امریکی نژاد کینیڈین تھیٹر ڈائریکٹر، ایکٹر بیٹی مچل کی یاد میں 1998 سے دئیے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں