پاکستانی ٹیم کا رواں سال شیڈول دورہ زمبابوے ملتوی
آئندہ برس جنوری کے اواخر سے مارچ تک پاکستانی سائیڈ جنوبی افریقہ میں 3 ٹیسٹ،5 ون ڈے اور2 ٹوئنٹی 20 میچز کھیلے گی.
دورئہ بھارت کے پیش نظر پاکستانی ٹیم کا رواں سال شیڈول دورئہ زمبابوے ملتوی ہو گیا، آئندہ برس مارچ میں ٹوئنٹی 20 پاکستان پریمیئر لیگ کا انعقاد کیا جا سکتا ہے، آئندہ برس پاکستانی بورڈ جنوبی افریقہ اور سری لنکا سے سیریز کیلیے نیوٹرل وینیوز تلاش کرے گا ۔ تفصیلات کے مطابق تعلقات میں بہتری کے بعد بھارت نے دسمبر،جنوری میں پاکستان کو ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 میچز کیلیے اپنی سرزمین پر مدعو کیا ہے،دونوں ٹیمیں کئی برس بعد باہمی سیریز میں مدمقابل ہوں گی، اس کا براہ راست نقصان زمبابوے کو ہوا جو اسی عرصے میں پاکستانی ٹیم سے اپنے ملک میں سیریز نہیں کھیل سکے گا،
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے زمبابوے کرکٹ کو اپنے فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ بھی کر دیا ہے، یاد رہے کہ ایف ٹی پی میں شامل اس ٹور میں پاکستانی ٹیم کو 2 ٹیسٹ، اتنے ہی ٹوئنٹی 20 جبکہ 3 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے تھے،آسٹریلیا سے سیریز کے بعد ٹیم ستمبر، اکتوبر میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں حصہ لے گی، اکتوبر میں ہی سیالکوٹ اسٹالینز کے پاکستانی پلیئرز چیمپئنز لیگ کے دوران ایکشن میں دکھائی دیں گے، نومبر اور دسمبر کے اوائل میں پاکستانی بورڈ ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ایونٹ کے انعقاد کا ارادہ رکھتا ہے، دسمبر میں ہی ٹیم بھارت کا دورہ کریگی۔
آئندہ برس جنوری کے اواخر سے مارچ تک پاکستانی سائیڈ جنوبی افریقہ میں 3 ٹیسٹ،5 ون ڈے اور2 ٹوئنٹی 20 میچز کھیلے گی،اس کے بعد ٹوئنٹی 20 پاکستان پریمیئر لیگ کا انعقاد کیا جا سکتا ہے، جون میں انگلینڈ میں چیمپئنز ٹرافی ہوگی، جون، جولائی میں پاکستانی کرکٹرز کو ویسٹ انڈیز کا ٹور کرنا ہے جہاں2ٹیسٹ،اتنے ہی ٹوئنٹی 20 اور 5 ون ڈے مقابلے شیڈول کا حصہ ہیں،ستمبر میں چیمپئنز لیگ ہونی ہے۔2013 میں پاکستان 2 غیرملکی ٹیموں کی میزبانی کریگا، آئندہ برس بھی کسی بھی سائیڈ کے دورے کا امکان نہیں لگتا، ایسے میں پی سی بی کو دو سیریز کیلیے نیوٹرل وینیوز تلاش کرنے ہوں گے، اکتوبر میں جنوبی افریقہ کو2 ٹیسٹ،5 ون ڈے اور 3 ٹوئنٹی 20 جبکہ دسمبر سے جنوری 2014 کے درمیان سری لنکا کو3 ٹیسٹ،5 ون ڈے اور 2 ٹوئنٹی 20 کھیلنے ہیں۔