مائیکل جیکسن کو مداحوں سے بچھڑے 10 برس بیت گئے

پاپ سنگر کی آواز کے ساتھ ساتھ مائیکل جیکسن کے انوکھے ڈانس اسٹائل نے بھی عالمگیر مقبولیت حاصل کی

مائیکل جیکسن نے صرف5سال کی عمر میں میوزک کی دنیا میں قدم رکھا فوٹوفائل

کنگ آف پاپ میوزک مائیکل جیکسن کو مداحوں سے بچھڑے 10 برس بیت گئے لیکن ان کے گانے اور انداز آج بھی بے حد مقبول ہیں۔

پاپ میوزک کے شہنشاہ مائیکل جیکسن کے مداح آج ان کی دسویں برسی منا رہے ہیں، اپنے منفرداندازکے باعث پاپ موسیقی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ بننے والے مائیکل جیکسن نے صرف 5 برس کی عمر میں میوزک کی دنیا میں قدم رکھا، 1964 میں اپنے بھائیوں کے ساتھ ''جیکسن فائیو'' کے پہلے میوزک البم ''آئی وانٹ یو بیک'' نے دنیا بھر میں دھوم مچائی۔


مائیکل جیکسن کا پہلا سولو البم ''آف دی وال'' تھا اور پھر آیا ''تھرلر'' جسے دنیا کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا البم قرار دیا گیا، پاپ سنگر کی آواز کے ساتھ ساتھ مائیکل جیکسن کے انوکھے ڈانس اسٹائل نے بھی عالمگیر مقبولیت حاصل کی ان کا ''مون واک'' نامی ڈانس اسٹائل ان کی شناخت بن گیا۔

بیٹ اِٹ، بیڈ، ڈینجرس اور بلی جینز جیسے بلاک بسٹر گیت دینے والے مائیک جیکسن 25 جون 2009 کو اس دنیا سے رخصت ہو گئے لیکن آج بھی اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔
Load Next Story