پشاور متنی میں گاڑیوں پر فائرنگ سے بچے سمیت 7 افراد جاں بحق

نامعلوم افراد نے پشاور سے جنوبی اضلاع کیجانب جانے والی گاڑیوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جو اب تھم چکا ہے۔ فوٹو: فائل

متنی کے علاقے گلزار چوک میں نامعلوم افراد نے جنوبی اضلاع کی جانب جانے والی گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 7 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔


ایکسپریس نیوز کے نمائندے فیضان حسین کے مطابق نامعلوم افراد نے پشاور سے جنوبی اضلاع کی طرف جانے والی گاڑیوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 7 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے پشاور کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جو اب تھم چکا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story