انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی

اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں استحکام رہا


ویب ڈیسک June 25, 2019
اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں استحکام رہا فوٹو:فائل

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی کرنسی کے قیمت میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 1 پیسے کی کمی ہوگئی جس کے نتیجے میں ڈالر 156.98 روپے کا ہوگیا۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں استحکام رہا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 156 روپے 90 پیسے پر مستحکم رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ڈالر 10 روپے سے زیادہ مہنگا ہوا ہے جس کے باعث پاکستان پر غیرملکی قرضوں کے حجم میں ایک ہزار ارب روپے سے زائد اضافہ ہوگیا ہے جبکہ ترقیاتی منصوبوں کی لاگت بھی بڑھ گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |