گوجرانوالہ میں کالعدم تنظیم کے 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار
دہشت گرد گوجرانوالہ میں حساس ادارے کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، سی ٹی ڈی
سی ٹی ڈی نے خفیہ اداروں کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتارکرلئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اداروں کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گوجرانوالہ میں حساس ادارے کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں میں شمس الزمان، محمد اشرف اور حاجی نعیم شامل ہیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق تینوں دہشت گردوں نے ابتدائی تفتیش میں دہشت گردی کا بڑا منصوبے بنانے کا انکشاف کیا ہے اور اپنے ساتھ دیگر ساتھیوں کے ملوث ہونے کا بھی بتایا ہے، دہشت گردوں کے دیگر ساتھیوں کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔