ٹیکس وصولیوں میں 14 ارب کا شارٹ فالفیلڈ فارمشنز میں بڑے پیمانے پرتبادلے

ٹیکس وصولیوں میں شارٹ فال کے بعد ایف بی آر نےملک بھر کے تمام فیلڈ فارمشنز میں بڑے پیمانے پر افسروں کو تبدیل کردیا ہے۔


Numainda Express September 07, 2013
فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں گریڈ 17 تا 19کے مجموعی طور پر 60 سے زائد افسران کی تقرریوں و تبادلوں کے احکامات جاری کئے گئے ہیں. فوٹو: فائل

رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران ٹیکس وصولیوں میں چودہ ارب روپے کے زائد کے شارٹ فال کے باعث فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملک بھر کے تمام فیلڈ فارمشنز میں بڑے پیمانے پر افسروں کو تبدیل کردیا ہے۔

اس ضمن میں ایف بی آر کی طرف سے گذشتہ روز متعدد نوٹیفکیشن جاری کئے گئے ہیں جن کے تحت فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں گریڈ سترہ تا اُنیس کے مجموعی طور پر 60 سے زائد افسران کی تقرریوں و تبادلوں کے احکامات جاری کئے گئے ہیں نوٹیفکیشنز کے مطابق تبدیل کئے جانے والے افسروں میں پاکستان کسٹمز سروس سے تعلق رکھنے والے 44 افسران اور ان لینڈ ریونیو سروس سے تعلق رکھنے والے 16 افسران شامل ہیں جبکہ پاکستان کسٹمز سروس سے تعلق رکھنے والے تبدیل کئے جانیوالے افسران میںگریڈ 19 کے گیارہ ،گریڈ اٹھارہ کے 20 اور گریڈ سترہ کے 13افسران شامل ہیں۔

ایف بی آر کی طرف سے تبدیل کئے جانیوالے افسروں میںمحمد اصغر خان،محمد صادق،محمد عدنان اکرم،شازیہ اکرام،خالد حسین جمالی،ملک کامران اعظم خان،محمد محسن رفیق،اشرف علی،محمد جمیل ناصر خان،انجینئر ریاض احمد،محمد عرفان واحد، عامر امین بھٹی،محمد طاہر خان،عبدالحمید انجم ارائیں، تیمور کمال ملک،محمد بلال ملک،وقاص اسلم، عبدالرزاق خان،محمد آصف رفیق، اظہر جہانگیر،مُنیر احمد چوہدری،زیشان آصف، برجیس ساغر، شرجیل احمد،آصف جمال،خواجہ خُرم نعیم،عابد حسین ہاکرو، غُلام مُصطفٰی، بیلم رمضان، محمد حارث انصاری،فرید احمد خان سالا رزئی،ایس ایم علی زمان گردیزی، عائشہ بشیر وانی،محمد احسن خان، یاسین مُرتضٰی، ڈاکٹر نعمال خان،کامران علی رانا،جہاں بہادر،فہد علی چوہدری، ڈاکٹر کوکب فاروق،شاہد علی، ہونک بلوچ،شاکر محمد،علی زیب خان،محد نعمال تاشفین، عدیم خان،صائمہ حبیب،صابر جمال،فضل داد چوہدری، شوکت حیات،خلدون الحق،ظہیر عباس، مس نازیہ سلیم،وحید انور ابڑو،کلیم اللہ اور عبدالقدوس سمیت دیگر افسران شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں