سری لنکن لیگ میں ناکام وہاب ریاض قومی ٹیم میں واپسی کے لیے پراعتماد
اب مجھے ٹیم میں دوبارہ موقع ملنے کا انتظار کرنا ہوگا،وہاب ریاض
فاسٹ بولر وہاب ریاض نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا ردھم اور اعتماد لوٹ آیا ہے اب وہ قومی ٹیم میں بھی واپسی کیلیے پرامید ہیں، ان کا کہنا ہے کہ سری لنکا پریمیئر لیگ کے دوران میری فارم اور ردھم کافی اچھا رہا، فاسٹ بولنگ اچھے ردھم اور اعتماد کا نام ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ میری بولنگ میں یہ دونوں چیزیں لوٹ آئی ہیں اس لیے اب میں قومی ٹیم میں دوبارہ واپسی کیلیے پرامید اور اپنے ناقدین کو غلط ثابت کرنے کیلیے تیار ہوں،
اب مجھے ٹیم میں دوبارہ موقع ملنے کا انتظار کرنا ہوگا، ایس ایل پی ایل کی صورت میں مجھے پاکستان کے ڈومیسٹک سیزن سے قبل مسابقتی کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا اور میںنے اس سے پورا فائدہ اٹھایا، اس سے مجھے اپنا فٹنس لیول بھی بہتر بنانے میں مدد ملی۔ یاد رہے کہ وہاب ریاض کی ٹیم روہونا رائلز وقار یونس کی کوچنگ کے باوجود سیمی فائنل میں جگہ نہیں بنا پائی جبکہ خود وہاب نے 4 میچز میں 98 رنز دے کر صرف 6 وکٹیں لیں۔