اداکارہ نادیہ جمیل خطرناک بیماری میں مبتلا

ڈرامہ ’ بے حد‘ کی شوٹنگ جاری تھی اس دوران مجھے پہلی بار دورہ پڑا، نادیہ جمیل


ویب ڈیسک June 25, 2019
ابتدا میں ڈاکٹروں کو یہ لگا کہ مجھے ٹیومر کی وجہ سےیہ دورے پڑ رہے ہیں، نادیہ جمیل۔ فوٹو: فائل

ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ نادیہ جمیل نے اپنی بیماری سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

نادیہ جمیل نے ثمینہ پیرزادہ کے شو میں اپنی بیماری سے متعلق بتایا کہ عاصم رضا کی ہدایتکاری میں ڈرامہ ' بے حد' کی شوٹنگ جاری تھی اس دوران مجھے پہلی بار مرگی کے دورے پڑے تھے۔ ڈرامے کے ایک سین میں فواد کو مجھے پرپوز کرنا تھا لیکن عین اس سین سے قبل مجھے پھر دورہ پڑا پھر ایسا ہوتا تھا کہ دن میں پانچ بار مجھے دورے پڑا کرتے تھے۔

نادیہ نے یہ بھی کہا کہ اس دوران عاصم سمیت پوری ٹیم نے میرا ساتھ دیا اور اس شوٹنگ کے دو دن بعد لندن میں ایک شو تھا تاہم ایک شو اچھی طرح مکمل کرنے کے بعد جب میں دوسرے شو میں پرفارم کرنے لگی تو مجھے شو کے دوران محسوس ہوا کہ مجھے دورہ پڑنے والا ہے تو میں دوران سین ہی باہر آگئی اور اس کے ہر دو منٹ بعد مجھے دورے پڑتے رہے۔ پھر مجھے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا۔

اداکارہ نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میری حالت کو دیکھتے ہوئے بھائی مجھے لندن کے دوسرے اسپتال لے گئے جہاں میرا علاج ہوا۔ابتدا میں ڈاکٹروں کو یہ لگا کہ مجھے ٹیومر کی وجہ سے یہ دورے پڑ رہے ہیں لیکن علاج کے اتنے سال بعد پتا چلا کہ یہ دورے ٹیومر کی وجہ سے نہیں بلکہ ان کے پیچھے دوسری وجوہات تھیں۔

انٹرویو کے دوران نادیہ جمیل نے بالی ووڈ میں کام کرنے کے حوالے سے بتایا کہ وہ فلم ''ویرزارا'' کے سلسلے میں یش چوپڑاسے ملی تھیں اور یش چوپڑا انہیں فلم میں کاسٹ کرنا چاہ رہے تھے، لیکن اس وقت نادیہ کا بیٹا صرف دو ماہ کا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے فلم کے بجائے حقیقی زندگی میں ماں کا کردارادا کرنے کو ترجیح دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |