پیرالمپکس کا آج شعوراجاگرکرتی تقریب میں آغاز
3 ہزار پرفارمرز حصہ لیںگے، گیمزمیں پاکستان کے چار ایتھلیٹس شامل
معذور افراد کے عالمی اسپورٹس میلے پیرالمپکس کا بدھ کو آغاز ہوگا، افتتاحی تقریب میں خصوصی افراد سے متعلق آگاہی پر توجہ دی جائے گی، 3 ہزار پرفارمرز اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، تاریخی اسٹوک مینڈول اسپتال سے 24 گھنٹوں پر مشتمل ٹارچ ریلے کا آغازہوگیا، ایونٹ میں پاکستان کے چار ایتھلیٹس شریک ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خصوصی افراد کے سب سے بڑے کھیلوں کے میلے پیرالمپکس کا بدھ کو تین گھنٹوں پر مشتمل رنگا رنگ مگر شعور اجاگر کرتی تقریب سے آغاز ہوگا، اس میں تین ہزار رضاکار شریک ہوں جن میں 50 معذور پرفارمرز بھی موجود ہیں، اس تقریب کے ڈائریکٹر جینی سیلے اور بریلی ہیمنگز ہیں، اس میں لندن اولمپکس کے برعکس ایتھلیٹس شروع میں ہی گرائونڈ میں آجائیں گے اور ٹریک پر بیٹھیں گے۔
پیرالمپکس کی مشعل تاریخی اسپتال اسٹوک میڈول میں روشن کی گئی جہاں سے معذور افراد کی اسپورٹس تحریک کا آغاز ہوا تھا، اسی میں ڈاکٹر لوڈونگ گٹمین نے دوسری جنگ عظیم میں زخمی ہونے والے فوجیوں میں کھیلوں کے ذریعے زندگی کی امنگ پیدا کی تھی، ان کی بیٹی ایوا لوئیفلیر کو پیرالمپک ولیج کا اعزازی میئر مقرر کیا گیا ہے، یہ مشعل مختلف جگہوں سے ہوتی ہوئی بدھ کو افتتاحی تقریب کے موقع پر پیرالمپکس پارک پہنچے گی، اس میں بھی پیتل کی پتیوں پر مشتمل وہی مرکزی مشعل استعمال کی جائے گی جسے اولمپکس میں جلایا گیا تھا مگر اس بار ایونٹ میں شریک ممالک کی کم تعداد کے پیش نظر اس کی پتیوں کی تعداد 205 سے کم کرکے 166 کردی گئی ہے۔ پیرالمپکس مقابلوں کو 100 سے زائد ممالک میں براہ راست نشر کیا جائے گامنتظمین کے مطابق ان مقابلوں کیلیے پیش کئی گئیں اضافی 70 ہزار ٹکٹوں میں سے بھی 50 ہزار فروخت ہوچکی ہیں۔
لندن پیرالمپکس میں پاکستان کے 4 ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں، مدثر بیگ 200 اور 400 میٹر دوڑ میں حصہ لیں گے، حیدر علی لانگ جمپنگ ایونٹ میں شریک ہوں گے، انیلا بیگ ویمنز 100 میٹر اور شارٹ پٹ میں حصہ لیں گی جبکہ محمد نعیم 800 اور 1500 میٹر میں مقابلہ کریں گے۔شمالی کوریا پہلی مرتبہ پیرالمپکس میں حصہ لے رہا ہے، اس کا صرف ایک ایتھلیٹ 16 سالہ سوئمر رام جو سونگ 50 میٹر فری اسٹائل میں شریک ہوگا۔