عدالت کے حکم پر بچہ ماں کے حوالے دادا حوالات پہنچ گیا

سسر عدالت میں بہو کو گالیاں و دھمکیاں دینے پرکینٹ پولیس کے حوالے


Numainda Express September 07, 2013
سسر غلام مصطفی لاکھو نے بھری عدالت میں بہو کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں. فوٹو: فائل

فیفتھ ایڈیشنل سیشن جج حیدرآباد کی عدالت نے تالاب نمبر 3 کی رہائشی ورشہ کی 2 سالہ بیٹے حسن علی کی بازیابی کیلیے دائر درخواست کی سماعت پر پبن پولیس نے بچے کو پیش کیا۔

عدالت نے بچے کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔ جس پر پبن پولیس کے اہلکار اور بچے کے دادا و درخواست گزار کے سسر غلام مصطفی لاکھو نے بھری عدالت میں بہو کو مغلظات بکیں اور سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دیں۔ عدالت نے کینٹ پولیس کو طلب کر کے پولیس اہلکار غلام مصطفیٰ لاکھو کو کینٹ پولیس کے حوالے کردیا۔



عدالت کے حکم کینٹ پولیس نے ریڈر محمود خان پٹھان کی درخواست پر دھمکیاں دینے اور ہراساں کرنے کے الزام میں کیس داخل کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں