ٹرانسپورٹرز کا ملک بھر میں ادویات اورغذائی اشیا کی ترسیل بند کرنے کا اعلان

اس سے پہلے ملک میں اشیا خوردونوش نایاب ہوجائے حکومت ہوش کے ناخن لے اور ایکسل لوڈ قانون بحال کرے، گڈز ٹرانسپورٹرز


Staff Reporter June 25, 2019
گڈز ٹرانسپورٹرز کسی صورت اوور لوڈنگ نہیں کریں گے، گڈز ٹرانسپورٹرز ۔ فوٹو : فائل

HYDERABAD: گڈز ٹرانسپورٹرز نے کئی روز سے جاری اپنے احتجاج کے دائرے کو بڑھاتے ہوئے کل سے اشیا خورد و نوش اور ادویات کی ملک بھر میں ترسیل بند کرنے کا اعلان کردیا۔

گڈز ٹرانسپورٹرز کا ایکسل لوڈ قانون کی منسوخی کے خلاف ہفتے سے شروع ہونے والی ہڑتال کے سلسلے میں پیر کو ہاکس بے ٹرک اڈہ پر مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں یہ طے پایا کہ یکم جون کو وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایکسل لوڈ قانون جو بعد ازاں 20جون کو دوبارہ منسوخ کردیا گیا تھا، اس قانون کی مکمل بحالی تک احتجاج جاری رہے گا، گڈز ٹرانسپورٹرز کسی صورت اوور لوڈنگ نہیں کریں گے۔

گڈز ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز قانون کے مطابق لوڈنگ کرنا چاہتے ہیں مگر حکومت انہیں اوورلوڈنگ پر مجبورکررہی ہے، اس سے پہلے کے ملک میں اشیاء خوردونوش نایاب ہوجائیں حکومت ہوش کے ناخن لے اور ایکسل لوڈ کے قانون کو بحال کرے۔

یونائیٹڈ گڈزٹرانسپورٹ الائنس کے رہنما امداد حسین نقوی کے مطابق احتجاج کے پہلے مرحلے میں سیمنٹ، کھاد اور سریا کی سپلائی بند کی گئی تھی، تاہم کل سے اشیا خوردونوش اور ادویات کی ملک بھر میں ترسیل بھی بند کردی جائے گی۔

امداد حسین نقوی کے مطابق ایکسل لوڈ قانون اپنی اصل روح کے مطابق بحال کردیا جائے، گڈز ٹرانسپورٹرز کے مطابق نیشنل ہائی ویے سیفٹی آرڈیننس 2000 کے مطابق ایکسل لوڈ کے قانون کی مکمل بحالی تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں