کمال خان نے کترینہ کی کامیابی کا سہرا اکشے کمار کے سر باندھ دیا
اکشے کمار ہی کترینہ کیف کے لیے اصل گاڈ فادر ہیں، متنازع اداکار کے آر کے
بالی ووڈ کے متنازع اداکار کمال راشد خان نے کترینہ کیف کی کامیابی کا سہرا سلمان خان کے بجائے اکشے کمار کے سر باندھ دیا۔
کمال راشد خان نے اپنی ٹویٹ میں سلمان خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا کہتا ہے کہ کترینہ کیف کو بنانے میں سلمان خان کا ہاتھ ہے، درحقیقت ایسا کہنا اکشے کمار اور ہدایت کار راج کنور کے ساتھ 100 فیصد ناانصافی ہوگی کیوں کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے کترینہ کیف کو فلم 'ہم کو دیوانہ کرگئی' میں متعارف کروایا تھا۔
کمال راشد نے یہ بھی کہا کہ اکشے کمار نے ٹوئنکل کھنہ کی جانب سے پابندی عائد کرنے تک کترینہ کیف کو بہت سی فلمیں دیں۔
متنازع اداکار نے اکشے کمار کی فلموں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اکشے کمار اب تک کترینہ کے ساتھ 8 فلمیں کرچکے ہیں اور اُن کی آٹھویں فلم 'سوریا ونشی' ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اکشے کمار ہی کترینہ کے لیے اصل گاڈ فادر ہوئے یہاں تک کہ کترینہ نے خود سلمان خان کے شو میں اکشے کمار کو والد کی طرح قرار دیا تھا۔
واضح رہے کہ روہت شیٹھی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'سوریا ونشی' میں اکشے کمار اور کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم اگلے سال 27 مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔