کم عمری میں شادی کی کوشش ناکام دولہا اور مولوی گرفتار

جام صاحب کے گاؤں میں 11 سالہ یتیم بچی کی زبردستی شادی کرائی جا رہی تھی

جام صاحب کے گاؤں میں 11 سالہ یتیم بچی کی زبردستی شادی کرائی جا رہی تھی فوٹو: فائل

11سالہ بچی کی زبردستی شادی کروانے کی کوشش ناکام، پولیس کا چھاپہ، دولہا، اس کا بھائی اور مولوی گرفتار۔

جام صاحب کے نواحی گاؤں مرزا فرخ بیگ میں 11 سالہ یتیم بچی سمیرا خاصخیلی کی زبردستی شادی کرانے کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی۔ ایس ایچ او جام صاحب انسپکٹر غلام عباس شر نے اطلاع پر نکاح سے چند لمحے قبل چھاپہ مار کر دولہا نظیر ولد علی نواز خاصخیلی، مولوی عبدالفتاح شر اور زبردستی شادی کروانے کے الزام میں دولہا کے بھائی رسول بخش خاصخیلی کو گرفتار کر لیا۔




میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سمیرا اور اس کی والدہ نے بتایا کہ سمیرا کی شادی اس کے کزن بچل اور علی نواز خاصخیلی زبردستی مار پیٹ کر کے کروا رہے تھے۔ وہ اس کم عمری کی شادی سے خوش نہیں۔
Load Next Story