مضاربہ اسکینڈل کروڑوں کے فراڈ میں ملوث مفتی احسان دوبارہ گرفتار
مفتی احسان کے کاروبارمیں رقوم لگانے والے مزید متاثرین کی رقوم کا تخمینہ70کروڑسے تجاوزکرگیا ہے, نیب ذرائع
نیب نے مضاربہ کے نام پرجعلی کاروبارکرنے والے مفتی احسان کواسلام آبادسے پھر گرفتارکر لیاہے۔
نیب ذرائع کے مطابق مفتی احسان کے کاروبارمیں رقوم لگانے والے مزید متاثرین کی رقوم کا تخمینہ70کروڑسے تجاوزکرگیاہے۔ نیب نے ملزم کو3دن کی کوششوں کے بعدجمعرات اورجمعے کی درمیانی شب اسلام آبادآئی ٹین میں ایک مکان پرچھاپہ مارااور اپنے ماموں کے گھرمقیم مفتی احسان کوگرفتار کرلیا۔
مفتی احسان نیب میں یہ درخواست منظورہونے پررہا ہواتھاکہ شہریوں کی ہڑپ کی گئی رقم رضاکارانہ طورپر واپس کرے گا لیکن رہائی کے بعد سیکڑوںمزید درخواستیں موصول ہونے پرنیب کومعلوم ہواکہ متاثرین کی رقوم کاتخمینہ70کروڑسے بھی کہیں زیادہ ہیتو نیب نے مفتی احسان کودوبارہ تحویل میں لینے کافیصلہ کیا۔ نیب ترجمان کے مطابق مفتی احسان کابیرون ملک جانے کاامکان نہیں تھا کیونکہ اس کانام ای سی ایل میں شامل تھا۔