وزیر دفاعی پیداوار کی صوبوں کو ملکی ساختہ اسلحہ اور سازوسامان خریدنے کی ترغیب

پاکستانی جامر، اسکینر درآمد شدہ آلات سے بہتر ہیں، وزیر دفاعی پیداوار کا خط


این این آئی September 07, 2013
متعلقہ افسران کو قومی پیداواری اداروں کا دورہ کراکے معیار کو جانچا جا سکتا ہے، رانا تنویر فوٹو : فائل

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے چاروں وزرائے اعلیٰ کو صوبائی پولیس کیلیے اسلحہ اور دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے دیگر سازو سامان بیرون ممالک کی بجائے قومی پیداواری اداروں سے خریدنے کیلیے خط ارسال کیا ہے۔

وزرائے اعلیٰ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وزارت دفاعی پیداوار کے زیرانتظام قومی پیداواری اداروں میں پولیس کے زیر استعمال اسلحے کے علاوہ دہشت گردی کی روک تھام کیلیے جامر اور اسکینر تیار کیے جاتے ہیں جن کی کارکردگی اور معیار بیرون ملک سے خریدے گئے آلات سے کہیں بہتر ہونے کی گارنٹی دی جائے گی۔



خط میں وزرائے اعلیٰ سے کہا گیا کہ ہوم سیکریٹریوں، آئی جی حضرات اورمتعلقہ افسران کو قومی پیداواری اداروں کا دورہ کراکے معیار کو جانچا جا سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |