امریکا پاکستان ریڈنگ پروجیکٹ کیلیے 160 ملین ڈالر فراہم کریگا
رقم اسکولوں میں پڑھائی میں مدددینے اورمطالعے کی صلاحیت میں بہتری کیلیے خرچ کی جائیگی
امریکا نے پاکستان کے 32 لاکھ بچوں کی مطالعہ کرنے کی صلاحیت کوفروغ دینے کیلیے 160 ملین ڈالر کی لاگت سے پاکستان ریڈنگ پروجیکٹ شروع کرنے کا اعلان کیاہے۔
سرکاری اسکولوں میں پہلی سے پانچویں جماعت تک پڑھنے میں مدددینے کے طریقہ کاراورمطالعہ کرنے کی صلاحیت کوجانچنے کے معیار میں بہتری کیلیے رقم خرچ کی جائے گی۔انٹرنیشنل ریسکیوکمیٹی صوبائی حکومتوں کے ساتھ اشتراک کے ذریعے 5سال میں 160ملین ڈالر مالیت کے اس منصوبہ پر عملدرآمدکرے گی۔
امریکی سفارتخانہ کے ترجمان کے مطابق خواندگی کے عالمی دن کے موقع پراس پروگرام کا افتتاح پڑھنے لکھنے کی مہارت کو بہتر بنانے کے حوالے سے امریکا اور اس کے پاکستانی شراکت داروں کے مضبوط عزم کا عکاس ہے۔یو ایس ایڈکے مشن ڈائریکٹرگریگری گاٹلیب نے یو ایس ایڈاورآئی آر سی کے مابین معاہدے پر دستخط کرنے کے موقع پرکہاکہ پاکستان ریڈنگ پروجیکٹ بچوںکوایسی مہارتیں حاصل کرنے میں مدددے گا جو اعلیٰ تعلیم اورکام کی جگہ پرکامیابی کے لیے ضروری ہیں۔