لداخ میں چینی فوج کے قبضے کی خبریں بے بنیاد ہیں اے کے انتھونی

سیکیورٹی ایڈوائزرکی رپورٹ میں چینی قبضے کا ذکر نہیں، بھارتی وزیر دفاع کی دلیل


آن لائن September 07, 2013
سیکیورٹی ایڈوائزرکی رپورٹ میں چینی قبضے کا ذکر نہیں، بھارتی وزیر دفاع کی دلیل. فوٹو: فائل

بھارتی وزیردفاع اے کے انتھونی نے لداخ میںسیکڑوں کلومیٹرعلاقے پرچینی فوج کے قبضے کی خبروں کو بے بنیادقرار دیتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی سرزمین کے کسی حصے پرچینی قبضے کاسوال ہی پیدانہیں ہوتا، تمام سرحدیں محفوظ ہیں اور تحفظ کیلیے ہرممکن اقدام کرنے کیلیے تیار ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ بات انھوںنے لوک سبھامیں دیے گئے بیان میں کہی۔



اے کے انتھونی نے کہاکہ نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزری بورڈکے چیئرمین نے لداخ کا دورہ کیاہے اورانھوں نے اپنی رپورٹ میںچینی قبضے کا کوئی ذکر نہیں کیا۔ ہماری تمام سرحدیں محفوظ ہیں۔ حکومت نظریاتی اور سرحدی حدوداور قومی سلامتی ومفادات سے متعلق کوئی سمجھوتا نہیں کریگی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں