لاہور ایئرپورٹ پر ہزاروں گولیوں سے بھرے تین سوٹ کیس برآمد
نامعلوم مسافر گولیوں سے بھرے تین بیگز کنوئیر بیلٹ پر رکھ کر غائب ہوگیا
کسٹمز اہلکاروں نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہزاروں غیر ملکی گولیوں سے بھرے تین سوٹ کیس برآمد کرلیے۔
کسٹمز نے لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں گولیوں کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے ایئرپورٹ سے گولیوں سے بھرے تین بیگ برآمد کرلیے جن کی تلاشی لی گئی تو ان میں سے 4 ہزار 600 گولیاں اور 800 گولیوں کے خول نکلے۔
حکام کے مطابق نامعلوم مسافر گولیوں سے بھرے تین بیگز کنوئیر بیلٹ پر رکھ کر غائب ہوگیا تھا۔ ایمرٹس ایئر کے عملے نے کسٹم حکام کو مشتبہ مسافر کے کوائف فراہم کردیے ہیں اور کسٹمز حکام نے گولیوں کو ضبط کرکے مشتبہ مسافر کی تلاش شروع کردی ہے۔ سیکورٹی ایجنسی نے کسٹم افسران اور ایمرٹس ایئر کے عملے کو شامل تفتیش کرتے ہوئے ایمرٹس ایئر کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے۔
تفتیش اب اس رخ پر کی جارہی ہے کہ جہاز میں اسکیننگ مشین کے باوجود دبئی سے گولیوں سے بھرے بیگ کس طرح پاکستان پہنچ گئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ایمرٹس کی پرواز 622 کے ذریعے دبئی سے آنے والے مسافر نے غیر ملکی گولیوں کے بیگ چھوڑے اور ایئر پورٹ ٹریفک کسٹم کا عملہ رات کو اسکیننگ کیے بغیر ہی بیگ لاسٹک سیکشن میں چھوڑ کر چلاگیا۔
علاوہ ازیں لاہور ایئرپورٹ انتظامیہ نے 28 جون سے یکم جولائی تک چار روز کے لیے مین رن وے بند کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انسپیکشن کا فیصلہ کیا ہے۔