حکومت نے گیس کی قیمتوں میں 30 فیصد اضافے کی منظوری دے دی

اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں تجویز کردہ 200 فیصد اضافہ مسترد کردیا گیا، حکام وزارت خزانہ

نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا، حکام وزارت خزانہ فوٹو:فائل

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اوگرا کی تجویز کردہ قیمتوں کو مسترد کرتے ہوئے گیس کی قیمتوں میں 30 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم ڈویژن کو گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھیجی گئی تھی جس میں کمرشل صارفین کے لئے گیس 31فیصد، ماہانہ50 یونٹ والے گھریلوصارفین کے لئے 25 فیصد، 100 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لئے 50 فیصد، 200 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لئے 75فیصد، 300 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لئے گیس کی قیمت 100 فیصد، 400 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لئے 150 فیصد اور400 یونٹ سے زائد والےگھریلو صارفین کے لئے گیس کی قیمت 200 فیصد تک بڑھانے کی تجویز دی گئی، تاہم اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں تجویز کردہ اضافہ مسترد کردیا گیا ہے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافے کا فیصلہ

وزارت خزانہ حکام کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری منظوری کے لئے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو بھجوائی تھی اور ای سی سی نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی اصولی منظوری دے دی ہے، تاہم اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں تجویز کردہ اضافہ مسترد کردیا ہے اور گیس کی قیمتوں میں 30 فیصد اضافہ کرنے کی منظوری دی گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

 
Load Next Story