اسلام آباد پولیس کی کارروائی کے دوران اسلحہ وبارودی مواد برآمد ایک شخص گرفتار

پولیس نے کارروائی کے دوران 5 کلو دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹرز، کھلونا جہاز اور دیگر اسلحہ برآمد کرلیا۔


ویب ڈیسک September 07, 2013
گرفتار کئے گئے شخص کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ فوٹو: فوٹو: ایکسپریس نیوز

QUETTA: پولیس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بارودی مواد اور ڈیٹو نیٹرز برآمد کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

اسلام آباد پولیس نے تھانہ ترنول کے علاقے خیابان کشمیر کے ایک گھر میں خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی جہاں سے 5 کلو دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹرز، 4 ٹرپل ٹو گنیں، 2 کلاشنکوف، 7 ہینڈ گرنیڈ، ریموٹ کنٹرول ڈیوائسز اور جاسوسی کے آلات برآمد ہوئے جبکہ ملک میں تخریب کاری کے لئے فائبر کے بنے کھلونا جہازوں کو بھی قبضے میں لیا گیا جن میں سے 3 جہازوں پر بارود نصب بھی کیا جاچکا تھا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔

پولیس نے کارروائی کے دوران ایک شخص کو بھی حراست میں لیا جسے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جبکہ مکان پر چھاپے کے بعد اطراف کے علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں