آئی اے ای اے نے شام پر حملے کے خطرات کا جائزہ لینے کیلئے روس کی درخواست منظور کرلی

اگر شام پر فوجی حملہ کیا گیا تو اس کے ایٹمی بجلی گھر کے ممکنہ طور پر متاثر ہونے کا خدشہ ہے، درخواست کا متن


APP September 07, 2013
روس کی درخواست پر جلد اقدامات اٹھائے جائیں گے، ترجمان آئی اے ای اے تھیورڈ فوٹو: رائٹرز/فائل

عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے شام پر حملے كے خطرات كا جائزہ لینے كے لیے روس كی درخواست منظور كر لی ہے۔

میڈیا رپورٹس كے مطابق آئی اے ای اے کے ترجمان تھیورڈ کا کہنا ہے کہ روس نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے كہ اگر شام پر فوجی حملہ کیا گیا تو اس کے ایٹمی بجلی گھر کے ممکنہ طور پر متاثر ہونے کا خدشہ ہے لہٰذا عالمی ایجنسی اس کا جائزہ لے اور اس سے متعلق اقدامات اٹھائے جائیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ روس کی یہ درخواست منظور کرلی گئی ہے اور اس سلسلے میں جلد اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں