آئی اے ای اے نے شام پر حملے کے خطرات کا جائزہ لینے کیلئے روس کی درخواست منظور کرلی
اگر شام پر فوجی حملہ کیا گیا تو اس کے ایٹمی بجلی گھر کے ممکنہ طور پر متاثر ہونے کا خدشہ ہے، درخواست کا متن
عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے شام پر حملے كے خطرات كا جائزہ لینے كے لیے روس كی درخواست منظور كر لی ہے۔
میڈیا رپورٹس كے مطابق آئی اے ای اے کے ترجمان تھیورڈ کا کہنا ہے کہ روس نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے كہ اگر شام پر فوجی حملہ کیا گیا تو اس کے ایٹمی بجلی گھر کے ممکنہ طور پر متاثر ہونے کا خدشہ ہے لہٰذا عالمی ایجنسی اس کا جائزہ لے اور اس سے متعلق اقدامات اٹھائے جائیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ روس کی یہ درخواست منظور کرلی گئی ہے اور اس سلسلے میں جلد اقدامات اٹھائے جائیں گے۔