1700 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ اسٹیشن میں شامل کرچکے ہیں وزیرمملکت برائے پانی وبجلی

بجلی چور چاہے کمپنی کا چیف ہو یا کوئی ملزم سب کے خلاف کارروائی کی جائے گی، عابد شیر علی


ویب ڈیسک September 07, 2013
بجلی چور چاہے کمپنی کا چیف ہو یا کوئی ملزم سب کے خلاف کارروائی کی جائے گی، عابد شیر علی. فوٹو : فائل

وفاقی وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ جادو کی چھڑی نہیں کہ 3 ماہ کے اندر پاکستان بدل دیں، اب تک 1700 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ اسٹیشن میں لاچکے ہیں۔

گوجرانوالہ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ وفاقی حکومت بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے، بجلی چوری روکنے کے لئے براہ راست مانیٹرنگ کا نظام متعارف کرارہے ہیں، بجلی چور چاہے کمپنی کا چیف ہو یا کوئی ملزم سب کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ناقص ٹرانسفارمر بنانے والی چند کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا گیا ہے اور کے خلاف کیس بھی دائر کردیئے گئے ہیں۔

عابد علی شیر کا کہنا تھا کہ تمام کمپنیاں 4 سے 6 گھنٹے لوڈشیڈنگ کررہی ہیں تو پھر گوجرانوالہ میں کیوں 10 سے 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، گیپکو چیف وضاحت کے لئے رپورٹ پیش کریں، ان کا کہنا تھا کہ واپڈا ملازمین عوام کے خادم ہیں، انہیں جاہئے کہ وہ دفتروں میں بیٹھنے کے بجائے لوگوں کے مسائل حل کریں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔