انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی پاکستان اولمپک کی رکنیت معطل کرنے کی سفارش

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان میں متوازی ایسوسی ایشن کے قیام کا نوٹس لے لیا۔


ویب ڈیسک September 07, 2013
اس طرح کے غیر قانونی اقدامات سے پاکستان کے کھیل اورکھلاڑی نقصان اٹھائیں گے، انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی فوٹو: فائل

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی جانب سے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی رکنیت معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان میں متوازی ایسوسی ایشن کے قیام کا نوٹس لے لیا۔

انٹرنیشنل اولپمک کمیٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عارف حسن کی ایسوسی ایشن کو ہی قانونی طور پر تسلیم کیا جاتا ہے اس کےلئے اگر کوئی بھی ایسوسی ایشن بنائی گئی یا بنائی ہوئی ہے وہ غیر قانونی ہے۔ انٹرنیشنل کمیٹی کے ایگزیکٹیو بورڈ نے پاکستان میں متوازی ایسوسی ایشن کے قیام کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اسے فوری طور پر ختم کرنے اور لاہو رمیں عارف حسن ایسوسی ایشن کے دفتر پر کئے جانے والے قبضہ چھڑوانے کا حکم دیا ہے، انٹرنیشنل اولپملک کمیٹی کا کہنا ہےکہ اس طرح کے غیر قانونی اقدامات سے پاکستان کے کھیل اورکھلاڑی نقصان اٹھائیں گے، کسی ادارے کے پاس اختیار نہیں کہ پاکستان اولمپلک ایسوسی ایشن کے اکاؤنٹس منجمد کرسکے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اس وقت دو متوازی ایسوسی ایشننز کا م کررہی ہیں ایک کی قیادت عارف حسن جب کہ دوسری کی اسلم ساہی کررہے ہیں جب کہ 2 سمتبر کو خواجہ فاروق سعید اور ظفر عباس لک کی قیادت میں ٹمپل روڈ پر واقع پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے دفتر میں گھس کر عارف حسن کی ایسوسی ایشن کے بیشتر اسٹاف کو باہر نکال دیا جبکہ کچھ کو کمروں میں بند کردیا اور دفتر پر قابض ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔