کراچی میں رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں 2 ڈاکو ہلاک درجنوں افراد گرفتار

گلستان جوہراورگلشن اقبال میں پولیس کی فائرنگ سے2ڈاکو ہلاک جبکہ بلدیہ ٹاؤن سےلیاری گینگ وارکےملزمان حراست میں لےلئےگئے


ویب ڈیسک September 07, 2013
رینجرز نے فیڈرل بی ایریا میں شاہراہ پاکستان پر واقع رہائشی اپارٹمنٹ یوسف پلازہ کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی لی، فوٹو : فائئل

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے بعد رینجرز اور پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں، شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن اور چھاپوں کے دوران فائرنگ کے تبادلے مین 2 ڈاکو ہلاک جبکہ درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

رینجرز نے بلدیہ ٹاون کے علاقوں یوسف گوٹھ، اتحادٹاون اورمواچھ گوٹھ میں ٹارگٹڈ آپریشن کرکے کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے گئے ملزموں کاتعلق لیاری گینگ وار سے ہے جن میں 4 ٹارگٹ کلر بھی شامل ہیں، رینجرز فیڈرل بی ایریا کے علاقے واٹر پمپ اور سہراب گوٹھ کے قریب شاہراہ پاکستان پر واقع رہائشی اپارٹمنٹ یوسف پلازہ کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی لی، اس کارروائی میں رینجرز کے 500 اہلکاروں نے حصہ لیا جس میں نسداد دہشت گردی ونگ بھی شامل تھا۔

دوسری جانب گلستان جوہر میں ڈاکوؤں نےایک گھرمیں گھس کرلوٹ مارکی کوشش کی۔ جس پرمالک مکان نے ان پرفائرنگ کردی۔ ناکے پر موجود پولیس موبائل فائرنگ سن کرموقع پر پہنچ گئی۔اور۔پولیس کی جوابی فائرنگ سےایک ڈاکو مارا گیا جبکہ اس کےساتھی گاڑی چھوڑ کر بھاگ گئے۔ گلشن اقبال ڈسکو بیکری کے قریب ڈاکو ایک گھر کا دروازہ توڑ کر اندر گھس گئے اور سارا سامان لوٹ لیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس بروقت پہنچ گئی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرے کو گرفتار کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں