تحریک انصاف کا ’’پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ‘‘ کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے خلاف عوامی سطح پر احتجاج بھی کرے گی، اجلاس میں فیصلہ


ویب ڈیسک September 07, 2013
تحریک انصاف پنجاب کے اجلاس میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے خلاف لائحہ عمل کی تشکیل پرغور کیا گیا۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف نے پنجاب حکومت کی جانب سے منظور کرائے گئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور میں پارٹی چیرمین عمران خان کی سربراہی میں تحریک انصاف پنجاب کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس کے دوران پنجاب حکومت کی جانب سے صوبائی اسمبلی سے منظور کرائے گئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے خلاف لائحہ عمل کی تشکیل پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور بلدیاتی انتخابات سے متعلق سفارشات پیش کی گئیں، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو عدالت میں چیلنج کرے گی، اس کے علاوہ عوامی سطح پر احتجاج بھی کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی نظام کا لوکل گورنمنٹ ایکٹ صوبائی اسمبلی سے منظور کرایا ہے ، اس بل کے خلاف پیپلز پارٹی پہلے ہی عدالت میں جانے کا عندیہ دے چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں