BERLIN:
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان اسٹیلز مل کے لیے 2 ارب 90 کروڑ روپے کے بیل آؤٹ پیکیج کی منظوری دے دی۔
وفاقی دارلحکومت میں ہونے والے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اسٹیل ملز کیلئے بیل آؤٹ پیکیج کی منظوری دیتے ہوئے اسی ماہ ڈیڑہ ارب روپے جاری کرنے کا کہا ہے جب کہ 70 کروڑ روپے اکتوبر اور 70 کروڑ روپے نومبر میں جاری کئے جائیں گے۔
ای سی سی نے 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی بھی منظوری دے دی، ڈھائی لاکھ ٹن چینی رواں ماہ جبکہ ڈھائی لاکھ ٹن چینی ہی اکتوبر میں برآمد کی جائے گی۔ کمیٹی نے ان لینڈ سبسڈی1.75 روپے سے کم کرکے ایک روپے فی کلوگرام کرنے کی بھی منظوری دیدی جس سے 54 کروڑ ڈالر سالانہ ذرمبادلہ حاصل ہوگا۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت پانی وبجلی کو ہدایت کی ہے کہ شوگر ملوں سے بجلی کی خریداری کا پراسیس سٹریم لائن کر کے سمری ای سی سی نے کو بھجوائی جائے۔ کمیٹی نے یاماہا کو 15 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے موٹرسائیکل انڈسٹری کی پالیسی کے تحت نئی ٹیکنالوجی کی حامل نئی صنعت کیلئے بھی اہل قرار دے دیا ہے۔