ایئر انڈیا کے طیارے کی بم کی اطلاع پر لندن میں ہنگامی لینڈنگ
ائیر انڈیا کی ممبئی سے امریکا براہ راست پرواز کو بم کی اطلاع پر برطانیہ میں اتار لیا گیا
بھارتی فضائی کمپنی ایئر انڈیا کی امریکا جانے والی مسافر پرواز کو بم کی اطلاع پر برطانوی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔
ائیر انڈیا کی پرواز اے ون 191 ممبئی سے براہ راست امریکی شہر نیوارک جا رہی تھی کہ پائلٹس کو طیارے میں بم کی اطلاع ملی۔ پائلٹس نے برطانوی کنٹرول ٹاور کو اطلاع دی جس پر برطانوی فضائیہ کے دو لڑاکا طیاروں نے طیارے کو فضا ہی میں حفاظتی تحویل میں لے لیا۔
پائلٹس نے طیارے کا رخ موڑ کر اسے لندن کے اسٹینسٹیڈ ائرپورٹ پر اتار لیا اور مسافروں کو سخت سیکیورٹی میں باہر نکالنے کے بعد جہاز کی تلاشی لی گئی۔