حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا
شیڈول کے مطابق نجی ایئر لائن کی پہلی حج پرواز 5 جولائی کو روانہ ہوگی
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی سے آپریٹ ہونے والی حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا۔
شیڈول کے مطابق نجی ایئر لائن کی پہلی حج پرواز 5 جولائی کو روانہ ہوگی، پی اے 1760 سے 180 سے زائد عازمین 5 جولائی کو روانہ ہوں گے جب کہ پی آئی اے کی پہلی حج پرواز پی کے 743 بھی 5 جولائی کی شام 7 بجے روانہ ہوگی جس کے ذریعے 225 سے زائد عازمین مدینہ جائیں گے۔
سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ کراچی سے مجموعی طور پر 95 پروازوں سے 25 ہزار 81 سے زائد عازمین کو جدہ اور مدینہ پہنچایا جائے گا اور اس ضمن میں کراچی ایئر پورٹ پر عازمین کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔