سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر81 ہزار 500 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 69 ہزار 872 روپے ہوگئی
ڈالر کی قدر میں اضافے اور بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1 ڈالر کے اضافے سے 1495 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
ایکسپریس کے مطابق جمعرات کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500 روپے اور 428 روپے کا مزید اضافہ ہوگیا جس کے نتیجے میں کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان ،لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر81 ہزار 500 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر69 ہزار 872 روپے ہوگئی۔
دریں اثنا چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 910 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 780 روپے 17 پیسے پر مستحکم رہی۔