کراچی ائیرپورٹ پر ایف آئی اے اہلکار ہیروئن اسمگل کرتے ہوئے گرفتار

زیر حراست ملزم کی گاڑی کی تلاشی کے دوران ڈیڑھ لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد ہوئی، ایئر پورٹ ذرائع


ویب ڈیسک June 27, 2019
زیر حراست ملزم کی گاڑی کی تلاشی کے دوران ڈیڑھ لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد ہوئی، ایئر پورٹ ذرائع (فوٹو: فائل)

کراچی ایئرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے کا اہلکار منشیات اسمگلنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔

جناح ٹرمینل پر منشیات اسمگلنگ کی انوکھی واردات دیکھنے آئی۔ کراچی ائیرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے اہل کار ضامن عباس کو 772 گرام ہیروئن چھپا کر لے جانے کے دوران اے ایس ایف اہلکاروں نے رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔

ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ باوردی سرکاری اہل کار بین الاقوامی روانگی لاؤنج میں داخل ہوا جس کی اے ایس ایف اہلکاروں نے تلاشی لی تو ملزم کے زیر جامہ سے منشیات برآمد ہوئی جو کہ تین پیکٹس تھے جن کا مجموعی وزن 772 گرام نکلا۔ پکڑی گئی ہیروئن کی عالمی منڈی میں مالیت ایک کروڑ روپے ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے ساتھی اہل کار کے کہنے پر ہیروئن لے کر لاؤنج میں داخل ہوا، ابتدائی کارروائی کے دوران گرفتار ملزم ضامن عباس کی گاڑی سے ڈیڑھ لاکھ روپے بھی برآمد ہوئے، بعدازاں گرفتار ملزم کے دوسرے ساتھی اہل کار حسنین اور مسافر کامران کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں