بینظیر میڈیکل کالج لیاری کے 8 ڈاکٹر گھر بیٹھے تنخواہ لینے لگے
غیر حاضر ڈاکٹروں میں شعیب گنگٹ، انیلا امجد، روزینہ یاسر، شائستہ ناز، رعنا حسین، شہلاافشاں، عائشہ حق، ممتو بائی شامل
شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری کے طویل عرصے سے ڈیوٹی سے غیر حاضر 8 ڈاکٹرز تنخواہوں کی مد میں گھر بیٹھے لاکھوں روپے وصول کررہے ہیں۔
شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری کے ڈاکٹرز طویل عرصے سے ڈیوٹی سے غیر حاضر ہیں جن کی کل تعداد8ہے،ڈاکٹر ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے کے باوجودگھر بیٹھے تنخواہ وصول کر رہے ہیں۔
شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹرز ایک سال سے غیر حاضر ہیں،غیرحاضر ڈاکٹروں میں ڈاکٹر شعیب گنگٹ،ڈاکٹرانیلا امجد، ڈاکٹر روزینہ یاسر،ڈاکٹر شائستہ ناز، ڈاکٹر رعنا حسین، ڈاکٹر شہلا افشاں، ڈاکٹرعائشہ حق اور ڈاکٹر ممتوبائی شامل ہیں جو ایک سال میں لاکھوں روپے گھر بیٹھ کر تنخواہ کی مد میں وصول کر چکے ہیں۔
ڈیوٹی سے غائب رہنے والے ڈاکٹرز میں 6 گائنی کے ڈاکٹر شامل ہیں،اسپتال میں ڈاکٹر نہ ہونے کے باعث لیاری جنرل اسپتال کا شعبہ گائنی بھی غیر فعال ہے جس کی وجہ سے اسپتال آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
غیرحاضر ڈاکٹروں میں ڈاکٹر شعیب گنگٹ پروفیسر آف سرجری ہیں، ڈاکٹر ممتو بائی سینئر رجسٹرار گائنی ہیں، اسپتال کے ڈاکٹرز نے بھی گھر بیٹھے تنخواہیں لینے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
ذرائع کے مطابق شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری کی پرنسپل ڈاکٹر انجم رحمن نے غیر حاضر ڈاکٹرزکے خلاف کارروائی کے لیے درخواست محکمہ صحت سندھ کو 13 مارچ کو جمع کرائی تھی جس پر اب تک کوئی ایکشن نہیں لیا گیا، سندھ حکومت سمیت محکمہ صحت سندھ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
کالج انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹرز کی جانب سے چھٹیوںکی کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کاؤنسل بھی اپنی رپورٹ میں ڈاکٹروں کے ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے کی نشاندہی کر چکا۔