حیسکو ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں

پروموشن، صحت، ٹرانسپورٹ، پینشن و دیگرکیسزمیرٹ پر نمٹائے جاتے ہیں،علی انور جوکھیو.


Numainda Express August 28, 2012
عبداللطیف نظامانی نے ملازمین کے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات دینے پر حیسکو چیف مظفر علی عباسی، علی انور جوکھیو اورانتظامیہ شکریہ ادا کیا ۔

حیسکو ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ ایچ آر علی انور جوکھیو کے دفتر میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں لونگ خان جکھرانی،طارق مجید، محمد عثمان میمن، مانجھی خان ہنگورجو، شفیق میمن، محمد صادق کُبر و دیگر افسران کے علاوہ واپڈا ہائیڈرو لیبریونین کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی، صوبائی جنرل سیکریٹری محمد اقبال قائمخانی ، ملک سلطان اور محمداعظم بھی موجود تھے۔

علی انور جوکھیو نے کہا کہ حیسکو چیف مظفر علی عباسی کے واضح احکامات ہیں کہ ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں اور پروموشن، صحت، ٹرانسپورٹ، پینشن و دیگر کیسزمیرٹ کی بنیاد پر مقرر کردہ کمیٹی کی سفارشات کے بعد نمٹائے جاتے ہیں، اس کمیٹی میں حیسکو افسران کے ہمراہ سی بی اے کے ممبران بھی شامل ہیں۔عبداللطیف نظامانی نے ملازمین کے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات دینے پر حیسکو چیف مظفر علی عباسی، علی انور جوکھیو اورانتظامیہ شکریہ ادا کیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں