تمام جماعتیں متحد ہوکرملک کیخلاف سازشوں کا مقابلہ کریں
ضلع مٹھی کو آفت زدہ قرار دے کر امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا، حلیم عادل
صوبائی مشیر ریلیف حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ موجودہ نازک دور میں تمام سیاسی جماعتوں اور قیادت کو تمام تر اختلافات ختم کر کے ملک و قوم اور جمہوریت کے خلاف سازشوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ سرکٹ ہائوس بدین میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پہلے فوج کے بار بار اقتدار میں آنے کے باعث ملک و قوم کے وقار کو نقصان پہنچا ۔
انھوں نے کہا کہ حکومت خشک سالی کے باعث ضلع مٹھی کو آفت زدہ قرار دے کر امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر چکی ہے اور 62 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر سیم نالہ ایل بی او ڈی علاقے کی تباہی کا باعث بنا ہے جبکہ اس کی توسیع اور مرمت کے لیے مزید 7 ارب روپے خرچ کر کے تباہی کا سامان پیدا نہیں ہونے دیں گے اور اب تمام کاموں میں مقامی لوگوں کی بھرپور مشاورت ہو گی۔