الیکشن کمیشن کا وزیرستان سے گرفتار دو امیدواروں کو رہا کرنے کا حکم

انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد امیدوارکو گرفتارکرنا پری پول دھاندلی ہے،الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک June 28, 2019
انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد امیدوارکو گرفتارکرنا پری پول دھاندلی ہے،الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے وزیرستان سے گرفتار دو امیدواروں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی کے 113 اور پی کے 114 وزیرستان سے گرفتار دو امیدواروں کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد امیدوارکو گرفتارکرنا پری پول دھاندلی ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ امیدواروں کو گرفتار کرنا انتخابی مہم میں خلل ڈالنے کے مترادف ہے، آزاد امیدواروں کے خلاف انتخابات مکمل ہونے تک 3 ایم پی او واپس لیا جائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ الیکشن کمیشن کا جنوبی وزیرستان میں 2 آزاد امیدواروں کی گرفتاری کا نوٹس

واضح رہے الیکشن کمیشن نے کل دونوں آزاد امیدوار محمد عارف وزیر اور محمد اقبال محسود کو گرفتار کرنے کا نوٹس لیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں