بیرون ملک جانیوالے مسافر کیلیے غیر ملکی کرنسی ڈکلیئریشن جمع کرانا لازمی قرار

مسافر کو کسٹم کرنسی ڈکلیئریشن فارم لازمی جمع کرانا ہوگا

مسافر کو کسٹم کرنسی ڈکلیئریشن فارم لازمی جمع کرانا ہوگا ، فوٹو: فائل

بیرون ملک جانے والے مسافر کے لیےغیر ملکی کرنسی ڈکلیئریشن جمع کرانا لازمی قرار دے دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیڈل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نےمنی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے اہم اقدامات کیے ہیں جس کے تحت کرنسی ایکٹ کسٹم قوانین میں ردوبدل کی گئی ہے۔


نئے قوانین کے تحت بیرون ملک جانے والے مسافر کو کسٹم کرنسی ڈکلیئریشن لازمی جمع کرانا ہوگا، کرنسی ڈکلیئریشن فارم کے اجراء کیلئے ملک کے تمام ایئرپورٹس پر کاؤنٹرز قائم کردیے گئے ہیں جہاں مسافر کو تحریری طور پر 10 ہزار ڈالر بیرون ملک لے جانے کی اجازت لینا ہوگی۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ 18 سال سے کم عمر مسافر کو 5 ہزار ڈالر لے جانے کی اجازت ہوگی جب کہ شیر خوار بچے کیلئے 5 سو ڈالر تک لے جانے کی اجازت ہوگی جس کیلئے ڈکلیئریشن لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ایئرپورٹس پرمسافر کی سہولت کیلئے کسٹم کرنسی ڈکلیئریشن فارم کے اجراء اور رقم کی تصدیق کی جائے گی، ایئرپورٹس پر رش ہونے کے باعث کسٹم کے کاؤنٹر پر افرادی قوت میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔
Load Next Story