پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے 30 پیسے اضافے کا امکان
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 30 پیسے اضافے جب کہ پٹرول کی قیمت میں 77 پیسے کمی کی سفارش
اوگرا نے یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے 30 پیسے اضافے کی سفارش کی ہے۔
اوگرا کی جانب سے یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات میں رد و بدل کی سمری تیار کرلی گئی ہے، ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے 30 پیسے اضافے کا امکان ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 30 پیسے اضافے کا امکان ہے جب کہ پٹرول کی قیمت میں 77 پیسے فی لٹیر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 26 پیسے اضافے کی تجویز دی ہے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 94 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔