حمزہ عباسی نے دوسری شادی کیلیے مصالحتی کونسل سے اجازت کی حمایت کردی

اسلام نے یہ بھی ہدایت دی کہ اگر انصاف نہ کرسکو تو بہتر ہے کہ ایک ہی شادی بر قرار رکھے، اداکار


ویب ڈیسک June 28, 2019
اسلام نے یہ بھی ہدایت دی کہ اگر انصاف نہ کرسکو تو بہتر ہے کہ ایک ہی شادی بر قرار رکھے، اداکار (فوٹو: فائل)

LOS ANGELES: اداکار حمزہ علی عباسی دوسری شادی کے لیے مصالحتی کونسل سے اجازت لینے کی شرط کی حمایت میں بول پڑے۔

حمزہ علی عباسی نے اپنے ٹویٹ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت تھا جب مرد کو اجازت تھی کہ وہ جتنی شادیاں کرنا چاہے کرلے لیکن اسلام نے چار سے زائد شادی کرنے پر پابندی عائد کی تاکہ برابری کا انصاف کیا جاسکے۔



حمزہ علی عباسی نے یہ بھی کہا کہ اسلام نے یہ بھی ہدایت دی کہ اگر انصاف نہ کرسکو تو بہتر ہے کہ ایک ہی شادی بر قرار رکھے لیکن مرد نے اس اجازت کا غلط استعمال کرتے ہوئے محض اپنی ہوس کی خاطر مزید شادیاں کیں اور خواتین کے ساتھ ناانصافی کی۔ اداکار نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر شاباشی بھی دی۔

یہ پڑھیں: مصالحتی کونسل کی اجازت کے بغیر دوسری شادی پر سزا کا حکم

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک کیس کی سماعت کے موقع پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ پہلی بیوی کی اجازت کے باوجود مصالحتی کونسل سے اجازت لینا لازمی ہوگا اور مصالحتی کونسل کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شخص کو سزا اور جرمانے کا سامنا کرنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں