پانچ سالہ دور صدارت تھکا دینے والا تھا آصف علی زرداری
ایوان صدر میں گزارے گئے ان سالوں کی کئی خوشگوار یادیں ان کے ساتھ رہیں گی، آصف زرداری
اپنی آئینی مدت پوری کرنے والے صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے ان کا پانچ سالہ دور صدارت تھکا دینے والا تھا۔
ہفتے کی شب ایوان صدر کے ملازمین کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم کی خدمت ہم سب کا فرض ہے۔ اپنے دور صدارت میں ایوان صدر کے عملے نے ان کی بھرپور رہنمائی کے علاوہ دل جمعی سے ان کی ہدایات پر بھی عمل کیا۔ ایوان صدر میں گزارے گئے ان سالوں کی کئی خوشگوار یادیں بھی ہیں لیکن مجموعی طور پر پانچ سالہ دور صدارت ان کے لئے تھکا دینے والا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ملک میں جمہوریت کے فروغ کے لئے کام کیا ہے، انہوں نے اپنے آئینی اختیارات پارلیمنٹ کو سونپ کر اپنی جمہوری سوچ کی عکاسی کی ہے۔
واضح رہے کہ آصف علی زرداری کی صدر مملکت کی حیثیت سے آئینی مدت آج ختم ہورہی ہے، پیر کو ممنون حسین نئے صدر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔